13 فروری، 2026، 10:05 AM

دشمن کی سازشوں کے مقابل ایران و یمن مثال بن گئے، عبدالملک الحوثی

دشمن کی سازشوں کے مقابل ایران و یمن مثال بن گئے، عبدالملک الحوثی

یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ایران اور یمن کا اسلامی انقلاب دنیا کے لیے دشمن کی سازشوں کے مقابل ڈٹ جانے کا عملی سبق ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمن کی مزاحمتی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے کہا ہے کہ ایران اور یمن کا اسلامی انقلاب مسلم دنیا کے لیے حوصلے اور بیداری کا سرچشمہ ہیں اور یہ دشمن کی منظم سازشوں کے مقابل مزاحمت کی روشن مثال پیش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی تاریخی جدوجہد نے امتِ مسلمہ میں خدائی وعدوں پر اعتماد کو مضبوط کیا ہے، خاص طور پر ایسے حالات میں جب اسلام دشمن قوتیں نیو مڈل ایسٹ اور گریٹر اسرائیل جیسے منصوبوں کے ذریعے خطے کو ازسرنو تشکیل دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

الحوثی نے انقلاب اسلامی ایران کی 1979 کی کامیابی کی سالگرہ پر رہبر انقلاب آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور ایرانی عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس انقلاب نے ایک آزاد اور خودمختار مسلم ریاست کی بنیاد رکھی جو امریکی تسلط سے آزاد ہے۔

انہوں نے اسرائیلی منصوبوں کے مقابل ایران کی گزشتہ 47 سالہ استقامت کو قابل تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ہمیشہ مظلوم اقوام، خصوصاً فلسطینی عوام، کی بھرپور حمایت کی ہے۔

News ID 1938020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha